| دنیا کے ہر اک شئ کی زباں پر یہ صدا ہے |
| آقا سا حسیں کوئی جہاں میں نہ بنا ہے |
| چہرے کا یہ عالم ہے کہ گویا ہے وہ سورج |
| اور زلف کا عالم ہے کہ رحمت کی گھٹا ہے |
| اک موسیٰ تھا جو دید خدا کا تھا طلبگار |
| اک میرا نبی ہے کہ خدا جن پہ فدا ہے |
| جنت کے درختوں میں سے ہر ایک پہ دیکھا |
| اللہ کے ساتھ آپ کا بھی نام لکھا ہے |
| ہم آج نہ جانے کہاں سر ٹیک تے پھرتے |
| آقا کے وسیلے ہمیں ایمان ملا ہے |
| اللہ کی قسم میں ہی نہیں میرا گھرانا |
| اے میرے نبی آپ پہ قربان ہوا ہے |
| اے کاش نبی خواب میں آجاۓ میسر |
| یونسؔ مرے لب پر یہی برسوں سے دعا ہے |
معلومات