| غزل۔۔ |
| ساون رت کی پہلی بارش تو اور میں |
| رم جھم میں جلنے کی خواہش تو اور میں |
| بادل برکھا ساون رت کا بھیگا گیت |
| موسم کی یہ گہری سازش تو اور میں |
| رات کے پچھلے پہر اک بادل کی چنگھاڑ |
| اس پر تیز ہوا کی پرسش تو اور میں |
| اسکے گال پہ رقصاں بوندیں کتنی خوش |
| میرا دل اور ہجر کی رنجش تو اور میں |
| بارش کی مدھم خوشبو رخساروں کے پھول |
| ہونٹوں سے ہونٹوں کی بندش تو اور میں |
| ان آ نکھوں میں کاجل سے اک بھیگی شام |
| پہلے ہجر کی پہلی کاوش تو اور میں |
| بارش میں ان ہونٹوں پر اک بھیگا گیت |
| رک سی گئی تھی خون کی گردش تو اور میں |
| چھتری میں بارش سے بچنے کی خواہش |
| ٹپ ٹپ بوندیں ہونٹوں کی لرزش تو اور میں |
| بارش میں تصویر ہوا دیوانہ پن |
| وصل کی پہلی پہلی لغزش تو اور میں |
معلومات