| وحشتِ دل کے حالات دیکھ تو لیں |
| میرے بھی ہیں سوالات دیکھ تو لیں |
| کب تلک اَن کہے لفظوں میں رہوں گا |
| میرے دل کے مقالات دیکھ تو لیں |
| اجڑے لوگوں سے الجھن کو مانا مگر |
| میرے ویراں مکانات دیکھ تو لیں |
| ایسے کیونکر یہ لوگوں کو آئے گا چین |
| یہ مجھے روتا بے بات دیکھ تو لیں |
| اتنی جلدی میں کیوں جا رہے ہیں یوں آپ |
| اب مجھے مرتا دن رات دیکھ تو لیں |
| میرے زخموں سے کیوں منہ کو پھیر رہے |
| اپنے لفظوں کی عنایات دیکھ تو لیں |
معلومات