نغمے سنا رہی ہے ہوا مرحبا نبیﷺ
چاروں طرف ہے ایک صدا مرحبا نبیﷺ
ایسے منا رہا ہے خدا جشنِ مصطفیٰﷺ
ہر ایک آسماں پہ لکھا مرحبا نبیﷺ
آمد جو ہو گئی ہے جہاں میں حضورﷺ کی
کعبے نے بھی یہ آج کہا مرحبا نبیﷺ
شیطان جل رہا ہے مناظر یہ دیکھ کر
عاشق خوشی سے جھوم اٹھا مرحبا نبیﷺ
جشنِ رسولِ پاکﷺ نصیبوں میں ہے مرے
شکرِ خدا میں سر ہے جھکا مرحبا نبیﷺ
کہتا رہے زمانہ بھلے جو تجھے میاؔں
میلاد دھوم سے تُو منا مرحبا نبیﷺ
میاؔں حمزہ

0
1