تاجِ رحم و کرم وہؐ رکھتے ہیں
روزِ محشر بھرم وہؐ رکھتے ہیں
جب وہؐ چاہیں سنواریں قسمت کو
میرے آقاؐ قلم وہ رکھتے ہیں
اُمّتی اُمّتی پُکارا ہے
وقتِ آخر یہ غم وہؐ رکھتے ہیں
جِس کی چھاؤں میں آئے گی اُمّت
کملی والےؐ عَلَم وہ رکھتے ہیں
اُس کا دِل بھی بنے ہے بَیتُ اللہ
جِس کے دِل میں قَدم وہؐ رکھتے ہیں
عِشق جن کو ہُوا مدینے سے
آنکھ اپنی کو نَم وہ رکھتے ہیں
ناز کر تُو غلام قسمت پر
تُجھ پہ دَستِ کرم وہؐ رکھتے ہیں

0
9