| آئنے بے لباس تکتے ہیں |
| ہم بچارے لباس تکتے ہیں |
| دیکھتے ہیں کچھ اور اہلِ عشق |
| عقل والے لباس تکتے ہیں |
| ہائے وہ جسم جس کو حسرت سے |
| سارے اچھے لباس تکتے ہیں |
| ضبط کرتے ہیں کیسے آئینے |
| جب بدلتے لباس تکتے ہیں |
| آنکھ رکھتے ہیں ایک آنکھوں پر |
| دوسری سے لباس تکتے ہیں |
| صبر بالجبر کر رہے ہیں ہم |
| الٹے سیدھے لباس تکتے ہیں |
| حسن ڈھل جائے جب قمر آسیؔ |
| چند بوڑھے لباس تکتے ہیں |
معلومات