| دکھ کے کنکر پڑے چنتا کیوں ہے |
| قبر میں رہ کے تو زندہ کیوں ہے |
| جب نہیں کوئی دوا زخموں کی |
| شہر میں تیرے مسیحا کیوں ہے |
| اے خدا شہر میں دو راہے ہیں |
| راستہ ہر یہاں الجھا کیوں ہے |
| دیکھ آباد گلی ہے دل کی |
| چاند لیکن ترا تنہا کیوں ہے |
| دیس بخشا ہے اگر اندھوں کا |
| خواب پھر آنکھ میں سپنا کیوں ہے |
| ہر طرف پہرا ہے وحشت کا تو |
| پھر محبت کا یہ جھگڑا کیوں ہے |
| اک ہتھیلی پہ سجا کے صحرا |
| پوچھتا ہے کہ تو پیاسا کیوں ہے |
| عمر بھر کون نبھائے رشتہ |
| درد پھر دل کا یہ اپنا کیوں ہے |
| عشق معشوق فریبی ہے جب |
| مجنوں جگ میں ترے لیلی کیوں ہے |
| مٹی ہو جائے گا تو بھی شاہد |
| پھر تکبر تجھے اتنا کیوں ہے |
معلومات