جب تم کہتے ہو
"میں تمہارے بغیر نہیں جی سکتا"
میں ادھورا ہوں تمھارے بنا
تو یوں لگا
جیسے وقت کی قید ختم ہو گئی ہو
اور دنیا تھم گئی ہو
صرف ہم باقی رہ گئے ہوں
ایک ساتھ، ہمیشہ کے لیے
ہوا کی خاموشی میں
تمہاری باتوں کی گونج سناتی ہوں
ہر لفظ میں ایک وعدہ ہے
کہ ہم کبھی جدا نہیں ہوں گے
اور زندگی کی ہر صبح،
تمہارے ساتھ ہی ہوگی
تمہاری آنکھوں میں
ایک عزم ہے، بے پایاں محبت کا
کہ یہ سفر ختم نہیں ہوگا
ہم ہمیشہ کے لیے
ایک ہی قصے کا حصہ بن گئے ہیں
جب تم کہتے ہو
"میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا"
تو دل نے بھی مان لیا
کہ یہ محبت،
وقت سے پرے
ہمیشہ ساتھ رہے گی ،
ایک خواب کی مانند،
جو کبھی ٹوٹے گا نہیں۔
ازسیدہ افشین ذیشان
سازِ

0
2