وائے قسمت قُدس میں اب بھُوک سے مرتے ہیں لوگ
کیوں نہ جانے ظلم کی یہ انتہا کرتے ہیں لوگ؟
ناتُواں اور جاں بَلَب اَطفال کرتے ہیں سَوال
دیکھ کر حالت ہماری پیٹ کیوں بھرتے ہیں لوگ؟
ہے یہاں اظہارِ رائے کا سبھی کو اِختِیار
پھر عَلَم حق کا اُٹھانے سے ہی کیوں ڈرتے ہیں لوگ؟
قتل و غارت اہلِ مغرب کا بنا ہے اب شِعار
توپ خانے سے تو اِن کے روز ہی مرتے ہیں لوگ
بے حِسی پر کیوں کریں اقوامِ عالم کو مُعاف؟
کیا نہیں انسان مُسلَم؟ اتنے کیوں ڈرتے ہیں لوگ؟
ساتھ زیرکؔ کون دیتا ہے یہاں کمزور کا
آپ اپنا حال پھر کمزور کیوں کرتے ہیں لوگ؟

0
6