ان گنت آپ ﷺ کے فضائل ہیں
بے شمار آپ ﷺکے خصائل ہیں
ان ﷺ کی سیرت کا خود خدا شاہد
ان ﷺ کی عظمت کے غیر قائل ہیں
مرکزِ زیست آپ ﷺ کی سیرت
راہِ حق آپ ﷺکے شمائل ہیں
پاک قرآں کے تیس پاروں میں
درج سرکار ﷺ کے فضائل ہیں
ہوگئے تاجور زمانے کے
ان ﷺ کے دربار کے جو سائل ہیں
وہ ﷺبلائیں تو کام بنتا ہے
کام آتے نہیں وسائل ہیں
وہ نگاہِ خدا میں رہتے ہیں
چشمِ مازاغ کے جو گھائل ہیں
انﷺ پہ لقمان تم درود پڑھو
حد سے زیادہ اگر مسائل ہیں

0
4