| ہم کو دنیا کا مال لے ڈوبا |
| عیش و عشرت کا جال لے ڈوبا |
| وقت سے پہلے ہو گئے بوڑھے |
| شاعری کا وبال لے ڈوبا |
| مرنا آسان تھا ہمارے لیے |
| جینے کا احتمال لے ڈوبا |
| دیکھ حیرت ہماری آنکھوں کی |
| تیرا جاہ و جلال لے ڈوبا |
| بھول جاتے تو کتنا اچھا تھا |
| ہم کو ذکرِ وصال لے ڈوبا |
| حسن دونیم ہو گیا اس کو |
| آئنے کا یہ بال لے ڈوبا |
| ہائے صاحب جواب کیا دیتے |
| اُن کا تیکھا سوال لے ڈوبا |
| دیکھ کر جام رند کہتے ہیں |
| ہائے یہ رنگ لال لے ڈوبا |
| کچھ کو مارا عروج نے شائم |
| کچھ کو ان کا زوال لے ڈوبا |
معلومات