حیدرآباد شہر میرا
پائِنْدَہ باد شہر میرا
قائم دائم رہے یہ رونق
تابندہ باد شہر میرا
پیارے ہیں سب یہاں کے شہری
رَخْشَنْدَہ باد شہر میرا
شہری باشندے ہم ہیں تیرے
فَرْخُنْدَہ باد شہر میرا
شیدا ہے اعتباؔر تیری
تو زندہ باد شہر میرا

3