| حشر میں میرا حال کیا ہو گا |
| جب مِرے سامنے خدا ہو گا |
| پردہ اُٹھ جائے گا اِن آنکھوں سے |
| جسم جب روح سے جدا ہو گا |
| میں گناہوں کو کیسے ڈھانکوں گا |
| رب سے کچھ بھی نہیں چھپا ہو گا |
| کوئی صورت بھی بن نہ پائے گی |
| بند توبہ کا راستہ ہو گا |
| حشر میں میرا حال کیا ہو گا |
| جب مِرے سامنے خدا ہو گا |
معلومات