تم جا رہی ہو سچ میں جاؤ خوش رہو
جس سے نبھانی ہے نبھاؤ خوش رہو
.
کیوں وقت رخصت رو رہی ہو زار زار
آنکھیں اُٹھاؤ مسکراؤ خوش رہو
.
جاؤ جیو اس زندگی کے راہ میں
سپنے سجاؤ گھر بساؤ خوش رہو
.
میرے مقدر میں فقط تنہائی ہے
تم یاروں کی محفل سجاؤ خوش رہو
.
جس کی بھی آنکھوں میں رہو کھلتی رہو
جس کی بھی باہوں میں سماؤ خوش رہو
.
مجھ کو بلاتی ہے صدا صحراؤں کی
میں جا رہا ہوں ہمنواؤ خوش رہو
.
وہ جو کھٹکتا تھا تمہاری آنکھوں کو
وہ مر گیا فرماں رواؤ خوش رہو

0
17