| دل بھی جس کو دیا ہے لوگو |
| وہ بھی کب تک بچا ہے لوگو |
| تم بھی کچھ چاہتے ہو مجھ سے |
| میں نے سب سے سنا ہے لوگو |
| ہم بھی قابل کہاں تھے اس کے |
| قابل اس کی ادا ہے لوگو |
| نفرت سے مر رہے تھے سارے |
| اب تو وہ ہی بچا ہے لوگو |
| تیری رانی خدا ہی جانے |
| اپنی والی جدا ہے لوگو |
| سارا قصہ اسی کا ہے اب |
| شاعر جس کا عطا ہے لوگو |
معلومات