نہ آئی بس میں سطحِ آب اب تک
وہی ہے موج اور سیلاب اب تک
مسلسل جستجو سی ہو رہی ہے
کوئی تو ہے جو ہے نایاب اب تک
مرادیں کب ہوئیں پوری کسی کی
بہت دیکھے گئے ہیں خواب اب تک
گیا سو آج تک لوٹا نہیں پھر
دیے کو روئے ہے محِراب اب تک
لہو اتنے نچوڑے جا چکے ہیں
ہوئی نہ کِشتِ جاں سیراب اب تک
میں کیسے چھیڑتا سازِ بغاوت
کسی نے دی نہیں مِضراب اب تک
ہوئی تھی گفتگو کچھ ناقدانہ
خفا شاعرؔ سے ہیں احباب اب تک

0
7