| شمعِ الفت کو گام گام کریں |
| آؤ نفرت کا اختتام کریں |
| بھائی چارہ سکھاتا ہے مذہب |
| کیوں نہ مذہب کا احترام کریں |
| بھول کر ہم سبھی گلے شکوے |
| ایک دوجے سے پھر کلام کریں |
| کلفتِ غم ، کو بھول جائیں اور |
| ایک دوجے کے نام ، جام کریں |
| آپ کو دے دیں آبِ زم زم ہم |
| گنگا جل گر ہمارے نام کریں |
| دعوتِ عشق دینی ہے ، ناصح |
| ایک محفل کا اہتمام کریں |
| جب ملیں آپ ، اپنے رہؔبر سے |
| سب سے پہلے اسے سلام کریں |
معلومات