| وہ جو آنکھوں میں خواب بوتے ہیں | 
| لوگ وہ لاجواب ہوتے ہیں | 
| دیتے ہیں اشک دوسروں کو جو | 
| ایک دن بے حساب روتے ہیں | 
| انساں جب خود خدا سا بن جائے | 
| تب ہی نازل عذاب پوتے ہیں | 
| ہے بہت خوش نصیب وہ یارو | 
| ساتھ جس کے جناب ہوتے ہیں | 
| دلنشیں ہیں سوال سب اس کے | 
| اور دلکش جواب ہوتے ہیں | 
| بھول جاتے ہیں غم سبھی مجھ کو | 
| آپ جب دستیاب ہوتے ہیں | 
| خوشی و غم کا اٹوٹ رشتہ ہے | 
| خار میں ہی گلاب ہوتے ہیں | 
    
معلومات