| جس کا انجام سب سے اچھا ہے |
| ایسا ہر کام سب سے اچھا ہے |
| عشق ہو چُھپ کے تو غلط ہے بہت |
| ہو سرِ عام سب سے اچھا ہے |
| جو مجھے تجھ سے جوڑ دیتا ہے |
| ایسا الزام سب سے اچھا ہے |
| نام سے اپنے جوڑنے کے لئے |
| "اک ترا نام سب سے اچھا ہے" |
| اے ذکیؔ جس میں درسِ الفت ہو |
| ہر وہ پیغام سب سے اچھا ہے |
معلومات