| بخار مردوں کا کیا بتاؤں، بڑا انوکھا بڑا نرالا |
| یہی دُعا ہے خدا سے میری، پڑے نہ اس سے کسی کو پالا |
| بخار کا ہے عجب قرینہ، وہی ہے کھانا وُہی ہے پینا |
| دوا بھی جاری یہاں مسلسل، مگر نہ آئے انھیں پسینہ |
| دُہائی دیتی ہے چارپائی، یہ کیسی مشکل ہے مجھ پہ آئی؟ |
| بخار اُترے جناب اتریں، مِلے گی آفت سے یُوں رہائی |
| مقُولہ مشہور ہے جہاں میں، بخار ان کا نہیں بیاں میں |
| ضرر رساں ہے، بڑا گراں ہے، الٰہی رکھ تُو ہمیں اماں میں |
| بتا دے زیرکؔ ہمیں حقیقت، تُو رکھ لے کُچھ تو ہماری عزت |
| مریض بھی تُو، طبیب بھی تُو، ملے گی تُم سے ہمیں نصیحت |
| میں کیا بتاؤں میں کیا چھپاؤں، میں زخم دل کے کسے دکھاؤں |
| خدا پہ چھوڑے کا بات زیرکؔ، اُسی کے در سے میں لَو لگاؤں |
معلومات