حبِ دنیا سے مرے دل کو بچائے رکھنا |
اپنی یادوں میں مرے دل کو لگائے رکھنا |
ہو نہ جاؤں کہیں دنیا میں مگن ہی مولا |
اپنے جلوؤں سے مرے دل کو سجائے رکھنا |
خوف آتا ہے مجھے تجھ سے جدا ہونے کا |
تیرا عاشق تو مرے دل کو بنائے رکھنا |
پاس آئے نہ کبھی میرے جہل کی آفت |
علمِ نافع سے مرے دل کو سجائے رکھنا |
الفتِ دنیا کا آتا ہے مجھے خوف سدا |
معرفت سے تو مرے دل کو رچائے رکھنا |
تیرے جلوؤں کی جھلک قلب سے آتی ہی رہے |
عشق میں ایسا مرے دل کو لبھائے رکھنا |
یادِ احمد ﷺ میں گزر جائے مری عمرِ رواں |
ان کی یادوں سے مرے دل کو نِہائے رکھنا |
نورِ احمد رضا ہو تجھ میں فنا اے مولا |
نورِ احمدﷺ سے مرے دل کو جگائے رکھنا |
ہے تری ذات کا یہ نور تجھی سے طالب |
عشق سے اپنے مرے دل کو جلائے رکھنا |
معلومات