| آپ نے یاد کیوں کیا ہے مجھے |
| خوب اچھی طرح پتا ہے مجھے |
| جانتا ہوں میں اس کی مجبوری |
| جس نے بیرنگ خط لکھا ہے مجھے |
| نہ کسی قسم کی شکائت ہے |
| نہ کسی قسم کا گلہ ہے مجھے |
| واقعی ہی وہ ٹھیک کہتا تھا |
| آج محسوس ہو رہا ہے مجھے |
| عید کے چاند کی طرح عاصم |
| سال کے بعد وہ ملا ہے مجھے |
معلومات