| رب کو دل میں جو ہیں مکیں رکھتے |
| رب کی قدرت پہ ہیں یقیں رکھتے |
| غیر کے در کو چومنے والو |
| رب کے در پر کبھی جبیں رکھتے |
| کیسے رکھو گے دل میں تم رب کو |
| کتنے بت بھی ہو تم وہیں رکھتے |
| وہ جو خالق ہے جن و انساں کا |
| اُس پہ کیوں تم یقیں نہیں رکھتے |
| رب کی چوکھٹ سحاب کافی ہے |
| غیر پر ہم نہیں یقیں رکھتے |
معلومات