| یہ رشتہ میاں بیوی کا تو سنتے ہیں فلک پر بنتا ہے |
| ایماں کی حَلاوت مِلتی ہے سُنّت پہ عمل جو کرتا ہے |
| خاوِند ہو حامِل تقویٰ کا اور پاک ہو دامَن زوجہ کا |
| اَحکامِ شریعت پر چل کر ہر لمحہ موتی بنتا ہے |
| پھر پڑتی نظر جب اُن پر ہے مُسکان لبوں پر سجتی ہے |
| الفاظ رسیلے جھڑتے ہیں راحت کا دریا بہتا ہے |
| ہو ساتھ ہمارا ہر لمحے مولا تو کرم ایسا کر دے |
| جب پاس نہیں ہوتے اُن کے دل یاد میں جلتا رہتا ہے |
| اِخلاص محبّت میں ہو تو جذبات مَچَلتے رہتے ہیں |
| یہ سال مہینے کیا کہنے کب عشق پرانا ہوتا ہے |
| تکرار کا ہونا لازم ہے ہم ناز اُٹھاتے تو کیسے |
| محبوب منانے کی لذّت اِک لُطف نرالا مِلتا ہے |
| عکّاس مُقدَّس رشتے کے اشعار مِرے ہیں سو فیصد |
| تنقید نہ کرنا زیرکؔ پر پیغام انوکھا لکھتا ہے |
معلومات