| فرض اپنا بھی نبھاؤں گا چلا جاؤں گا |
| پیار دنیا کو سکھاؤں گا چلا جاؤں گا |
| کوئی بھٹکے گا نہیں راستہ اپنا ہر گز |
| میں پتہ سب کو بتاؤں گا چلا جاؤں گا |
| زندگی اپنی میں جیتا ہوں سہارے کے بغیر |
| بارِ غم اپنا اٹھاؤں گا چلا جاؤں گا |
| کر کے تقسیم محبت کو زمانے بھر میں |
| سب کو میں اپنا بناؤں گا چلا جاؤں گا |
| تیز آندھی میں بھی روشن وہ رہے گا ہر دم |
| اک چراغ ایسا جلاؤں گا چلا جاؤں گا |
| زندگی اپنی گزاری ہے مصیبت میں ثمرؔ |
| درد ہی درد سناؤں گا چلا جاؤں گا |
معلومات