| یہ جو اتنی اداس آنکھیں ہیں | 
| یہ بہت غم شناس آنکھیں ہیں | 
| جیتا ہوں دیکھ کر میں انہی کو | 
| مجھ کو آئی وہ راس آنکھیں ہیں | 
| قیمتی ہیں دل و جاں وہ جتنے | 
| اس کی اتنی ہی خاص آنکھیں ہیں | 
| تو اسے اتنا مت ستایا کر | 
| اس کی بے حد حساس آنکھیں ہیں | 
| یہ نہیں منتظر کسی کی اب | 
| اب یہ کتنی ہراس آنکھیں ہیں | 
    
معلومات