| صلی ﷲ علیہ وسلم |
| مسجدِ نبویﷺ پہ جاکے رو کے دیتے ہیں صدا |
| آج آقا ﷺ کے پیارے ہو کے دیتے ہیں صدا |
| سنتے ہیں کے ایک آنسو ہی بہا لے غم سبھی |
| ہم بھی چہرہ آنسوؤں سے دھو کے دیتے ہیں صدا |
| کچھ فکر ہوتی نہیں دنیا بھلے پھر جو کہے |
| عشق میں عاشق نبی ﷺ کے کھو کے دیتے ہیں صدا |
| سب خبر رکھتے وہ انکی جو عموماً رات کو |
| خاب میں ہی دیکھنے کو سو کے دیتے ہیں صدا |
| پیڑ امیدوں کے پروان رحمتوں سے چڑھتے ہیں |
| بیج دل میں جب میاؔں جی بو کے دیتے ہیں صدا |
| میاؔں حمزہ |
معلومات