آتا ہے مہینوں کا، سلطان مبارک ہو
نازل ہوا ہے جس میں، قرآن مبارک ہو
خود پر کھلے گا خود کا، برہان مبارک ہو
یعنی بنے گا آدمی، انسان مبارک ہو
رب کی عطا سے پائیں گے شان مبارک ہو
رمضان مبارک ہو، رمضان مبارک ہو
روزے سے شکم اپنا، مرغوب بنا ڈالو
بس علوی صفت کو ہی، مطلوب بنا ڈالو
امّارہ نفس کو بھی، معتوب بنا ڈالو
یوں سفلی صفت کو اب، مغضوب بنا ڈالو
مردود ہے جو شیطاں، مغلوب بنا ڈالو
شیطان کو صیام کا، زندان مبارک ہو
رمضان مبارک ہو، رمضان مبارک ہو
روزوں کے تحمل سے اعجاز عطا ہوگا
جو صبر کرے اس کو اعزاز عطا ہوگا
درجہ بھی نمایاں اور ممتاز عطا ہوگا
اور علم و معارف کو ہر راز عطا ہوگا
کیا حق ہے ہے کیا باطل انداز عطا ہوگا
صائم کو عطا ہوگا فرقان مبارک ہو
رمضان مبارک ہو رمضان مبارک ہو
اللہ کی عنایت سے، کیا مرتبہ ہے پایا
رمضان ہے جو آیا، رحمت کی گھٹا لایا
برسات بھی بخشش کی، رمضان ہے برسایا
بھوکےبھی ہے رکھایا، تشنہ بھی ہے رکھایا
عصیاں سے معافی بھی، غفّار سے دِلوایا
مالک ہے عطا کرتا، غفران مبارک ہو
رمضان مبارک ہو، رمضان مبارک ہو
رمضان الَف ماہ کی عظمت سے سہانا ہے
دل اپنا عبادت سے مؤمن کو سجانا ہے
رمضان کی مجلس تو کل ماہ منانا ہے
پھر بات ذکی تم کو اک اور بتانا ہے
رمضان کا جانا بھی تو عید کا آنا ہے
پاکیزگی کا حامل مہمان مبارک ہو
رمضان مبارک ہو رمضان مبارک ہو

0
4