غزل |
زندگی میں کمی سی لگتی ہے |
یہ مجھے اجنبی سی لگتی ہے |
ایک لمحہ ہوا جدا ہو کر |
مجھ کو لیکن صدی سی لگتی ہے |
گھر جلانا تو ان کا پیشہ ہے |
ان کو یہ روشنی سی لگتی ہے |
دل میں جذبہ نہیں ہے الفت کا |
رہبری رہزنی سی لگتی ہے |
بے قراری ، گھٹن ، تیری چاہت |
مجھ کو یہ عاشقی سی لگتی ہے |
درد کی داستان لکھتا ہوں |
ان کو یہ شاعری سی لگتی ہے |
گھر میرا محل میرے خوابوں کا |
ظاہرا جھونپڑی سی لگتی ہے |
مسکراتا ہے یوں تو میں سیدؔ |
آنکھ میں کچھ نمی سی لگتی ہے |
سید ابوبکر مالکی |
معلومات