آپﷺ ختمِ رسل آپﷺ سلطانِ دیں
آپﷺ سے ہی ہے رونقِ عرش و زمیں
آپﷺ ہی کے لیے ہے یہ ارض و سما
آپﷺ۔ پہ ہو کروڑوں درود و سلام
آپﷺ تاج-دار رسولوں کے ہیں
آپﷺ سے ہی یہ رنگ پھولوں کے ہیں
آپﷺ سب سے اول ہیں آپ آخر
آپﷺ پہ ہو کروڑوں درود و سلام
آپﷺ رحمتِ عالم ہیں جانِ جہاں
آپﷺ کے - سوا ہم جائیں کہاں
آپﷺ ہی کا سہارا ہے شاہِ اُمم
آپﷺ پہ ہو کروڑوں درود و سلام
آپﷺ طحٰہ ہیں یٰسن ہیں والضحٰی
آپﷺ کی سیر ہے صدرة المنتھٰی
آپﷺ کا آنا جانا ہے عرشِ بریں
آپﷺ پہ ہو کروڑوں درودو سلام
قاب قوسین کا شرف آپﷺ کو ملا
پہنچ پائے وہاں نہ کوئی آپﷺ کے سوا
آپﷺ ہی کو ملا اتنا پیارا مقام
آپﷺ پہ ہو کروڑوں درود و سلام
آپﷺ کے اک اشارے سے شَق ہو قمر
آپﷺ کا کلمہ پڑھتے ہیں سَنگ و شجر
آپﷺ سورج کو بھی واپس پلٹاتے ہیں
آپﷺ پہ ہو کروڑوں درودو سلام
آپﷺ کا درباں جبریلِ امیں
آپﷺ کے یار ہیں صدیق و علی
ہر دم لب پہ ہو آپﷺ کا ہی کلام
آپﷺ پہ ہو کروڑوں درودو سلام
آپﷺ کا ہے یہ طاہرؔ پہ خاص کرم
مدحت پہ جو آپﷺ کی لکھے نظم
خود بخود ہی ہے چلتا پھر اس کا قلم
آپﷺ پہ ہو کروڑوں درودو سلام

0