| آؤ مل کر پودے لگائیں |
| گرمی کو یوں مار بھگائیں |
| پودا لگا کہ درخت بنائیں |
| کُوچہ کُوچہ مل کہ سجائیں |
| راحت گھر گھر یوں پہنچائیں |
| لے لیں سب کی ہم بھی دُعائیں |
| ساون کی اب چھائی گھٹائیں |
| رِم جِھم رِم جِھم برکھا لائیں |
| ٹھنڈی ٹھنڈی آئی ہوائیں |
| وقت ہے موزوں دیں وہ صدائیں |
| کھودیں زمیں اور پودا اُگائیں |
| اُس کو پھر پروان چڑھائیں |
| رب کی اُن پر خاص عطائیں |
| دولت اس میں جو بھی لُٹائیں |
| ایف جی آر ایف کا ہاتھ بٹائیں |
| دُکھ میں سب کا ساتھ نبھائیں |
| ہوں گی کرم کی پھر تو نگاہیں |
| سب کو مدینے آقا بُلائیں |
| ساری ہوں گی دور بَلائیں |
| مرض ہمارے پائیں شِفائیں |
| اُٹھ پھر زیرکؔ پودا لگائیں |
| پودا لگا کہ درخت بنائیں |
معلومات