| کیسے کیسے خواب دیکھے دربدر کیسے ہُوئے |
| کیا بتائیں روز و شب اپنے بَسر کیسے ہُوئے |
| نینْد کب آنکھوں میں آئی کب ہَوا ایسی چلی |
| سائباں کیسے اُڑے ویراں نگر کیسے ہُوئے |
| کیا کہیں وہ زُلفِ سرکش کِس طرح ہم پر کھُلی |
| ہم طرف دارِ ہوائے رہگُزر کیسے ہُوئے |
| حادثے ہوتے ہی رہتے ہیں مگر یہ حادثے |
| اک ذرا سی زندگی میں اِس قدر کیسے ہوئے |
| ایک تھی منزل ہماری ایک تھی راہِ سفر |
| چلتے چلتے تم اُدھر، اور ہم اِدھر کیسے ہُوئے |
معلومات