| مانا کہ دل حیران ہے آگے بڑھو آگے بڑھو |
| غم کا اگر طوفان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو |
| رستہ کوئی مشکل نہیں ،ہاں دور اب منزل نہیں |
| ہمت اگر چٹان ہے، آگے بڑھو آگے بڑھو |
| رستے میں جو رک جائے گا ،وہ ایک دن پچھتائے گا |
| یہ وقت کا اعلان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو |
| ہمت کی مشعل ساتھ ہے تو خوف کی کیابات ہے |
| مانا ڈگر سنسان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو |
| واقف فقط ہوگا وہی اس زندگی کے راز سے |
| حاصل جسے عرفان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو |
| آواز ہے آہنگ ہے،ہرلمحہ خود سے جنگ ہے |
| ہستی بھی ایک میدان ہے، آگے بڑھو آگے بڑھو |
| ہر وقت رہنا باخبر ،ہستی کے رستے پر شاعر |
| کس نے کہا آسان ہے ، آگے بڑھو آگے بڑھو |
معلومات