| رونق یہ بہت جلد مٹانے کو ہے دنیا |
| وعدہ جو خدا کا ہے نبھانے کو ہے دنیا |
| وہ جا چکے ہیں لوگ خدا کے جو پیارے |
| یہ اب تو فقط آگ لگانے کو ہے دنیا |
| میں دیکھ رہا ہوں جو زمانے کے مناظر |
| اک زلزلہ بس جلد ہلانے کو ہے دنیا |
| اس شوق سے اتنے نہ جمع کر تُو خزانے |
| مٹنے کو بنی ہے کہ بسانے کو ہے دنیا؟ |
| رنگین محافل سے تُو کیوں لطف اٹھائے |
| جب خاک میں تجھ کویہ ملانےکوہےدنیا |
| اعمال ترے لا کے تباہی کے دہانے |
| پھر تجھ کو جہنم میں جلانے کو ہے دنیا |
| تُو صاحبِ ایمان ہے دشمن ہے زمانہ |
| رستے پہ تجھے شر کے چلانے کو ہے دنیا |
| مسلم ہےتُو نسبت ہےمحمد ﷺ سےجوتیری |
| تیری یہ حقیقت ہی چھپانے کو ہے دنیا |
| ہےعشق محمدﷺہی جوسمبھالےمیاؔں کو |
| ورنہ تو ازل سے ہی گرانے کو ہے دنیا |
| *میاؔں حمزہ* |
معلومات