| آنکھ کھلتے ہی سبھی خواب بکھر جاتے ہیں |
| اک نئی صبح کی سوچ آتے ہی ڈر جاتے ہیں |
| اب اگر ان سے ملو گے تو یہ کہنا ہم بھی |
| دیکھ کر بھی انہیں ان دیکھا گزر جاتے ہیں |
| دل جو مرتا ہے تو بس دل ہی نہیں مر جا تا |
| دل میں پوشیدہ کئی خواب بھی مر جاتے ہیں |
| ہم بھی سیکھ آئے ہیں خودداری جفا کے گھر سے |
| اب اٹھاتے نہیں آنسو جو بھی گر جاتے ہیں |
| زندگی بھر میں فقط ایک یہ سیکھا ہم نے |
| ایک بس رب کے سوا سارے مکر جاتے ہیں |
| زندہ مردوں کو جو دیکھا تو سمجھ آئی کہ |
| عشق کی رہ پہ قدم رکھتے ہی مر جاتے ہیں |
| کوئی بھی ساتھ ہمارے نہیں جاتا راہی |
| ساتھ اعمال ہی جاتے ہیں اگر جاتے ہیں |
معلومات