| درد کی بات کر، ذات کی بات کر |
| بات کرنی ہے تو بات کی بات کر |
| / |
| چاند کی بات کر، رات کی بات کر |
| حسن کے ان طلسمات کی بات کر |
| / |
| پھول اور خوشبو کی بات سب کرتے ہیں |
| پیڑ کی بات کر، پات کی بات کر |
| / |
| ان خیالی حکایات میں کیا رکھا |
| واعظا اس خرابات کی بات کر |
| / |
| پہلے ہی انتہا پہ پہنچتا ہے تو |
| یار پہلے شروعات کی بات کر |
معلومات