| مہینوں کا سردار رمضان آیا |
| کرانے کو تازہ یہ ایمان آیا |
| فلک سے خدا کے عطا ؤں کی بارش |
| یہ دیکھو مہینوں کا سلطان آیا |
| مرے پاس آ ؤ گناہوں کو چھوڑو |
| مساجد کا یاروں یہ اعلان آیا |
| نمازیں پڑھو اور روروزے بھی رکھو |
| کہ محشر میں بخشش کا سامان آیا |
| جو رکھے گا روزہ وہ پاۓ گا جنت |
| نبی کا یہ پیارا سا فرمان آیا |
| مساجد کو کھولو چٹائی بچھا ؤ |
| فقط ایک مہ کا مسلمان آیا |
| خدا شاد رکھنا گھرانے کو میرے |
| سبھی پر خوشی کا ہے مسکان آیا |
| کرو دل سے خدمت تو مہماں کی یونسؔ |
| ترے گھر میں مولانا ریحانؔ آیا |
معلومات