| علم و ادب کے پیکر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| فہم و خِرَد کے گوہر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| لہجے میں نرمی ایسی، جیسے نسیم گلشن |
| اخلاق کے وہ مظہر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| مسند پہ جب وہ بیٹھیں ، انوار علم بکھرے |
| علموں کے ایسے مصدر، ہیں شیخ مفتی طاہر |
| مشکل سوال جتنے، پل بھر میں حل ہوں سارے |
| ایسے فقیہہ و رہبر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| یہ سادگی، یہ تقوی، یہ سنتوں سے الفت |
| نایاب ایسے جوہر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| قول و عمل میں یکساں کردار میں حسیں ہیں |
| سیرت میں کیا ہی برتر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| مسجد ہو یا ہو مکتب، یا مدرسہ کہیں پر |
| امداد لے کے در پر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| بے کس، یتیم و مفلس، سب جن سے آس رکھتے |
| جود و سخا کا منظر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| شب بھر خدا کے در پر، امت کے درد و غم میں |
| اشکوں کا اک سمندر ہیں شیخ مفتی طاہر |
| ان کی نگاہِ فیضی، دل کو کرے منورؔ |
| کیا نورِ حق سے انور ہیں شیخ مفتی طاہر |
معلومات