| عشق تجھ سے صَنَم نہیں ہوتا |
| گر خدا کا کَرَم نہیں ہوتا |
| جو تو ثابت قَدَم نہیں ہوتا |
| مجھ کو اتنا اَہَم نہیں ہوتا |
| جب نظر سے نظر نہیں ملتی |
| دل پہ کوئی ستم نہیں ہوتا |
| جو محبت میں ہوتے ہیں خادِع |
| ان کا کوئ حَرَم نہیں ہوتا |
| میں اگر بے کراں نہ کرتا عشق |
| ان کو خود پر مَنَم نہیں ہوتا |
| عاشقی نے کیا ہے یوں بے بس |
| حالِ دل اب رَقَم نہیں ہوتا |
| شعر گوئی اگر نہ کرتا میں |
| نامِ رہؔبر عَلَم نہیں ہوتا |
معلومات