ہمارا جرم پہلا یہ محبت ایک طرفہ کی
اور اُُس پر دوسرا گویا کہ حاصل کی تمنا کی
عجب افسردگی پالے ہوئے سینے میں اک لڑکا
لکیریں کھینچتا ہے کینوس پر فکرِ فردا کی
ہمارے عہد میں سب سے بڑا مذہب غریبی ہے
نہیں دکھتی مگر کوئی عبادت گاہ غربا کی
زمانہ کر چکا فرعون کے ہاتھوں پہ بیعت اور
کہیں دیکھا کوئی تم نے طرفداری میں موسیٰ کی
یہاں شیطان کو راضی کیا جاتا ہے ، میر آبِص
سو جا پر ضرورت ہے مساجد کی کلیسا کی

0
2