| بُلاوا کاش آ جائے تمھارا یا رسولَ اللّہ |
| مِری قسمت کا چمکے پھر سِتارہ یا رسولَ اللّہ |
| مدینے کے حَرم پر جان و دل میرا فِدا ہر دم |
| خدا نے اِس کو کیسا ہے نِکھارا یا رسولَ اللّہ |
| مدینے کے دَرو دیوار چوموں اپنی پلکوں سے |
| کروں کیسے میں اس کا کوئی چارہ یا رسولَ اللہ |
| تَرَستی ہیں نِگاہیں سبز گنبد کی زِیارت کو |
| یہ جی بھر کر کریں اُس کا نَظارا یا رسولَ اللّہ |
| سُنہری جالیاں ہوں اور اَشکوں کی روانی ہو |
| سُکوں پائے یہ غمگیں دل ہمارا یا رسولَ اللّہ |
| میں بیٹھوں روضَتُہ الجنّہ میں لمحہ بھر |
| زمیں پر رب نے جنّت کو اُتارا یا رسولَ اللہ |
| تمنّا ہے شہادت آپ کے قدموں میں مل جائے |
| بقیعِ پاک مدفن ہو ہمارا یا رسول اللّہ |
| بُلا لو جلد زیرکؔ کو مدینے میں پئے مرشِد |
| ہُوا مشکل جدائی میں گُزارا یا رسولَ اللہ |
معلومات