| لگی ہے بھیڑ آٹے پر، ذرا یہ بے بسی دیکھو |
| شکم خالی ہے لیکن ذہن کی جادو گری دیکھو |
| ذلیل و خوار رستوں پر یہاں ہر آدمی دیکھو |
| مگر سکرین پر ہر شخص کی دانشوری دیکھو |
| حیا بیچیں گے اب وائرل ہونے کے لیے ہم سب |
| نمائش کے لیے اخلاق کی بے حرمتی دیکھو |
| نہ علم و فکر کی قیمت نہ اب تہذیب ہے کوئی |
| فقط اب ویوز کی دوڑ اور یہ بے مغزگی دیکھو |
| یہ اخترؔ ہیش ٹیگوں سے بدلتا ہے کہاں عالم |
| ذرا سکرین سے باہر نکل کر زندگی دیکھو |
معلومات