جب محترم محمد شفیع صاحب 1929 میں ہوئے پیدا
والدین نے پہلی نرینہ اولاد پر خوشی منائی بہت زیادہ
آپ 1945 میں رائل برٹش آرمی میں ہوئے بھرتی
تب تک آزاد نہیں ہوئی تھی پاکستان کی دھرتی
آپ کی 1950 میں محترمہ ذُہرا بیگم سے ہوئی شادی
آپ کی اہلیہ صوفی محمد افضل کی تھی شہزادی
جب 1965 میں ہوئی پاک بھارت جنگ
آپ شہیدوں اور غازیوں کے رہے سنگ
جب ہو رہی تھی مشہور شاہراہِ ریشم کی کنسٹرکشن
آپ بطور روڈ سُپروائزر دیتے رہے ہیں انسٹرکشن
آپ 1971 میں اَرمی سے ریٹائر ہوئے بطور صوبیدار
آپ کی اواز رُعب دار اورشخصیت تھی بڑی وضع دار
والدین کے ہمراہ 1972 میں حج کی حاصل کی سعادت
دوران حج عبادت الٰہی اور والدین کی خوب کی خدمت
جب آپ کا 89 سالہ زندگی کا 2018 میں وقتِ رُخصت آیا
اِہل وعیال اور اِہل محلہ سب کو اُداس پایا

0
42