| دکھا دو پھر مجھے وہ پیاری تربت یا رسول اللہ ﷺ |
| بُلاؤ پھر مجھے ماہِ رسالت یا رسول اللہ ﷺ |
| میں پہنچوں آپ کے دربار میں اے شاہِ دیں، آقا |
| بُلا کر دید کی دو پیاری لذت یا رسول اللہ ﷺ |
| شہا جب تک جیوں میں آتے جاتے ہی رہوں طابہ |
| پئے غوثُ الورٰی دو یا سعادت یا رسول اللہ ﷺ |
| کبھی میں آپ کے منبر کو دیکھوں اور کبھی گنبد |
| مجھے دو یہ شرف پھر شاہِ رحمت یا رسول اللہ ﷺ |
| مری جس دم ہو رحلت کی گھڑی اے گیسوؤں والے |
| بُلا کر قدموں میں دو ایک تربت یا رسول اللہ ﷺ |
| مرے مرشد پیا کے صدقے ہو اب یہ کرم مولا |
| عطا ہو کاملِ ایماں ہو برکت یا رسول اللہ ﷺ |
| رضا کے نور پر ہر آن رحمت کی نظر رکھنا |
| کرے دن رات یہ تیری ہی مدحت یا رسول اللہ ﷺ |
| 26 صفر المظفر 1446ھ ( ماہِ حبیب) |
| 1 ستمبر 2024 |
معلومات