یہ دل ہُوا نشانہ تیری نگاہ کا
کیا پوچھتے ہو مُجھ سے شہرِ تباہ کا
جِس سمت تُجھ کو دیکھے سجدے اُدھر کرے
قبلہ بدل گیا ہے قلبِ سیاہ کا
توبہ سے بڑھ کے پاکی تیری نظر میں ہے
ہر داغ دھو گئی ہے دل سے گناہ کا
تیری نظر کا نِشتر چلتا رہا اگر
ناسور کٹ گِرے گا غیرِ اِلٰہ کا
تیری نظر ہے شُعلہ، پُتلا میں کاہ کا
پھر بھی ہے بار تُجھ پر مُجھ سے نباہ کا
دنیا کے آسروں سے مُجھ کو غرض نہیں
مُجھ کو تو ہے سہارا تیری پناہ کا
جس کو ملی فقیری تیری نگاہ سے
محتاج وہ نہیں ہے جاہ و کُلاہ کا
کامل تِری نظر ہے کامل مقام ہے
اے خواجہؓ تو بھی عارف ہے جلوہ گاہ کا
تیری نظر پڑی تو لعلِ یمن ہُوا
ورنہ غلام تیرا پتھر تھا راہ کا

0
8