محبتوں کا رواج ڈالو، پلٹ دو رسمِ منافرت کو
عداوتیں دل سے نوچ ڈالو فروغ دو تم مصاحبت کو
تمھیں مناسب نہیں عزیزو ادھر کی باتیں ادھر جا کرنا
خدا کو مانو تو ترک کر دو کسی کی غیبت مخالفت کو
کسی کی جب تم مدد کرو گے خدا تمھاری مدد کرے گا
معاونت سے چمن سجاؤ زمیں میں گاڑو مخاصمت کو
امین و صادق لقب نبی کا انہی کے نقشِ قدم پہ چلنا
عزیز بچو عزیز رکھنا ، نبی کی نسبت مصادقت کو
پیام سِدْویؔ کا یہ ہے بچو کرو حفاظت چمن کی اپنے
کسی کے بارے نہ بغض رکھو ابھارو اپنی صلاحیت کو

0
50