اللہ کے فرمان کی تفسیر محمد
اسلام کے آئین کی تشہیر محمد
بن دیکھے میرے دل میں ہے کچھ ایسی عقیدت
رہتی ہے سدا سامنے تصویر محمد
دنیا کو دیا آپ نے الفت کا جو پیغام
ہر دل کو کیا آپ نے تسخیر محمد
خوابوں میں خیالوں میں فقط تو ہی بسا ہے
تا عمر میرے خوابوں کی تعبیر محمد
عربی بھی ہیں عجمی بھی ہیں سب آپ کے شیداء
دنیا میں کسی کی نہیں جاگیر محمد
قران و حدیثوں پہ میں چلتا ہی رہا ہوں
دل پر ہے میرے آپ کی تحریر محمد
مکہ بھی گیا ہوں میں مدینہ بھی گیا ہوں
یہ میرے دعاوں کی ہے تاثیر محمد
تا عمر مدینے میں رہوں یہ ہے تمنا
پہنا دو میرے پاوں میں زنجیر محمد
سید ابوبکر مالکی

0
140