| زمیں پہ لکھنا ابرو سحاب میں لکھنا |
| سوال پر مرے کچھ تو جواب میں لکھنا |
| جفا کے بدلے بھی ہر گز جفا نہیں کرنا |
| یہ وصف اب کے وفا کے نصاب میں لکھنا |
| بدونِ وحشت کچھ بھی نہ ہاتھ آئے گا |
| " کبھی نہ پڑھنا جو دل کی کتاب میں لکھنا" |
| تو اجر دیتا ہے نیت کے حسن پر مولا |
| گناہ گر نہ ہو تو پھر حساب میں لکھنا |
| جو مل کے بیٹھتے ہیں دونوں تو اے مرے ہمدم |
| تو ہم سے ہوتا ہے عالم کباب میں لکھنا |
معلومات