| نسب سب سے اعلیٰ حسن عسکریؑ کا |
| ہے نوری گھرانہ حســــن عسکریؑ کا |
| گدا ہوں علیؑ کا حســــینؑ و حســــنؑ کا |
| امـــــامِ رضـــــاؑ کـا حسـن عسکریؑ کا |
| شرف کیا حسیں ہے کہ مولا، علیؑ ہے |
| ہمارا تمہــــارا حســـــن عســــکریؑ کا |
| نظـامِ جہاں جس کے دم سے ہے قائم |
| ہے غیـــبت میں بیٹا حسن عسکریؑ کا |
| سبھی کو تبـرّک میں جنت ملـــے گی |
| سنـــــاؤ قصیـــدہ حسن عـسـکریؑ کا |
| میں کہتا ہوں یہ فخر سےسر اُٹھــا کر |
| ہاں دیکھا ہے روضہ حسن عسکریؑ کا |
| نہیں ہے ضرورت کســــی آسرے کی |
| ہے ہمکـــو سہــارا حسن عســکریؑ کا |
| اُنہیں کی عطـا ہے انہیں کا کرم ہے |
| جو لکھا قصـــیدہ حســـن عسکریؑ کا |
| ظہیــرِ غدیری ہو تــجھ کو مبـــارک |
| ملا تجھ کو صدقہ حسن عسکریؑ کا |
معلومات