| سو جا جامی سو جا تو، گود میں میری سو جا تو |
| نیند ہے میٹھی آئے گی، ساتھ میں سپنے لائے گی |
| خواب میں دنیا سیرکرو، رب کا ادا تم شکر کرو |
| شہرِ مدینہ جانا تم، ساتھ ہمیں لے جانا تم |
| مِل کے گلیاں گھومیں گے، خاکِ مدینہ چومیں گے |
| وقت وہ صدیوں پُرانا ہو، آقا کا دور سہانا ہو |
| آنکھیں ٹھنڈی خوب کریں، دید سے اُن کی اِن کو بھریں |
| یا تو وقت ہی تھم جائے، ورنہ نکل یہ دَم جائے |
| موت بھی اُن کے جلووں میں ہو، سر بھی اُن کے قدموں میں ہو |
| خواب حقیقت میں بدلے، جَلد ہی دیکھیں ہم جلوے |
| اُن کی سُنن پر چلتے رہیں، عِصیاں سے بھی بچتے رہیں |
| پوری دعائیں ساری ہوں، رب کی عطائیں جاری ہوں |
| لوری کتنی پیاری ہے، کیف سا ہم پر طاری ہے |
| تُو بھی زیرکؔ اب سو جا، یادِ مدینہ میں کھو جا |
معلومات